البتہ آپ کو اس سلسلے میں جو توفیق حاصل ہوئی ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے آپ کو عطا کی جانے والی ایک نعمت ہے۔ امام حسین علیہ السلام کے مہمانوں کی ضیافت کی جو توفیق آپ کو حاصل ہوئی ہے یہ بڑی قیمتی ہے، یہ اللہ کی نعمت ہے، یہ رحمت خداوندی ہے، اس کی بھی قدر کرنا چاہئے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ اس کی قدر و منزلت بخوبی سمجھتے ہیں۔
اربعین کے مراسم ایک زیارتی سفر ہے لیکن مشکلات اور خطرات بھی پیش آسکتے ہیں لہذا ہوشیاری اور اپنی صحت کی طرف توجہ دے کر اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
اربعین کی مشی سب کے لیے ہے یہاں تک کہ بچوں کے لیے بھی۔ اس عمر کا گروپ انتہائی کمزور ہے اور آپ کو اس گروپ کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔
پھر کوئی عراقی خاتون سورہ قدر پڑھتی پاس سے گزری۔ وماادراک ما لیلتہ القدر۔۔۔ یہ میرے حساب کتاب کا اصل جواب تھا۔ تم کیا جانو، حسین ع کیا ہے۔
اے یزید!کیا تو گمان کرتا ہے کہ تونے زمین کے راستوں کو ہم پر بند کردیا ہے اور آسمان کے افق کو ہم پر تنگ کردیا ہے اور ہم تیرے اسیر ہوگئے ہیں اور ہمیں صف بستہ تیرے سامنے پیش کیا گیا ہے اور تو ہم پر فاتح اور غالب ہوگیا ہے اور ہم پیش خدا ذلیل اور رسوا ہوگئے ہیں اور تو خدا کے نزدیک عظیم و عزیز ہے اور تو اس عمل کے ذریعہ خدا کے نزدیک بلند مقام رکھتا ہے؟
اربعین واک میں جہاں معنوی و روحانی بےشمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں وہاں کامیاب زندگی گزارنے کے دو اہم ترین اصول بھی سیکھنے کا بہترین موقع ملتا ہے.
اربعین حسینی کی آمد کے ساتھ ہی ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں پاکستانی زائرین کے استقبال اور اس مذہبی اجتماع کی میڈیا کوریج کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اربعین حسینی کی آمد کے پیش نظر، سیستان و بلوچستان میں میڈیا اور انتظامی اداروں کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں خصوصاً ایرانشہر اور سرحدی علاقوں میں پاکستانی زائرین کے استقبال اور اس عظیم دینی اجتماع کی جامع میڈیا کوریج کے لیے مکمل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جس طرح امام حسین علیہ السلام کے قیام نے ثقافتی اور انسانی حدود پار کر کے دنیا والوں کے سامنے ظلم سے مقابلے کی نئی روایت پیش کر دی تھی اسی طرح اسلامی مزاحمت نے بھی اربعین سے سبق حاصل کرتے ہوئے مختلف ثقافتی، اقتصادی اور فوجی میدانوں میں امت مسلمہ کی پوزیشن مضبوط بنانا شروع کر دی۔
نائب صدر جمہوریہ اسلامی ایران عارف نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی کی ہدایت جاری کر دی۔