Thursday 7 August 2025

ہرانسان کی ایک پہچان ہوتی ہے، ہمارا تشخص، ہماری شناخت اور ہماری پہچان حسین ابن علی علیه السلام کی محبت ہے( حب الحسینؑ ھویتنا) حسین کی محبت ہماری پہچان ہے، اس لئے کہ حسین علیه السلام راز بقائے انسانیت کا نام ہے۔


اس میں شک نہیں کہ کربلا میں موجود جوانوں اور نوجوانوں کے کردار نے  امام عالی مقام کے قیام  کوجو رنگ و بو  دیا ہے وہ اپنی  جگہ بے نظیر  اور مثالی ہے، خون اور آگ کے درمیان شمس امامت کے گرد گردش کرتے ان جوان ستاروں  نے اپنی روشنی کے ذریعہ عاشورا کے پیغامات کو  تاریخ بشریت کے اوراق میں جاوداں بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔


آیت اللہ سید محسن امین حسینی عاملیؒ بزرگ علما میں سے تھے جو مسلسل پیدل کربلائے معلی کی زیارت کرتے تھے۔


حضرت امام حسین علیہ السلام کے زیارتی سفر کا پہلا قدم زیارت کی خالصانہ نیت ہے۔


صوبہ خراسان رضوی میں اربعین حسینی کے حوالے سے ثقافتی و تعلیمی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس مقام معظم رہبری کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ پروگراموں پر غور کیا گیا۔


حجت الاسلام حمید احمدی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور اقلیتوں کی کثیر تعداد میں شرکت اربعین کی بین الاقوامی مقبولیت کی علامت ہے۔


کسی بھی واقعه خاص کر اجتماعی اور دینی تحریکوں  میں جو کلیدی  کردار اپناتا هے جس کی وجه سے اس تحریک  کی اهمیت بڑھتی هے یا گھٹتی هے وه اس کی حکمت عملی  اور اسٹریٹجی هے.تحریک حسینی کی کامیابی کے اسرار و رموز بھی  یقینی طور پر اس کی حکمت عملیوں اور اسٹریٹجیز میں مضمر هے.


اربعین عربی زبان میں  چالیس کے عدد کو کہا جاتا ہے۔ فارسی اور اردو میں اسے چہلم کہتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کے درمیان یہ رسم ہے کہ کوئی شخص دنیا سے چلا جائے تو اس کے چالیس روز بعد اس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور مجالس وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔


اسلامی جمہوری ایران نے اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے 4 تا 19 اگست تک بغیر کسی فیس کے زیارتی ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔


البتہ آپ کو اس سلسلے میں جو توفیق حاصل ہوئی ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے آپ کو عطا کی جانے والی ایک نعمت ہے۔ امام حسین علیہ السلام کے مہمانوں کی ضیافت کی جو توفیق آپ کو حاصل ہوئی ہے یہ بڑی قیمتی ہے، یہ اللہ کی نعمت ہے، یہ رحمت خداوندی ہے، اس کی بھی قدر کرنا چاہئے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ اس کی قدر و منزلت بخوبی سمجھتے ہیں۔


شعار اربعين 1403
اطلاعیه ها

تولیدات

مشاهده همه