Sunday 13 July 2025

ایرانی نائب صدر کی جانب سے اربعین کے موقع پر کرایوں میں کمی کی ہدایت

نائب صدر جمہوریہ اسلامی ایران عارف نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی کی ہدایت جاری کر دی۔


الاربعین کی رپورٹ کے مطابق، محمد رضا عارف نے وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ اربعین کے ایام میں نجف اور کربلا جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کے نرخوں میں فوری طور پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ ریلوے اور زمینی راستوں پر بھی زائرین سے ممکنہ حد تک کم کرایے وصول کیے جائیں تاکہ حضرت امام حسینؑ کے عزادار مالی دباؤ کے بغیر اس روحانی سفر کو مکمل کر سکیں۔

یاد رہے کہ ہر سال اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین ایران سے عراق کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث سفری اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔