Saturday 19 July 2025

مشہد میں اربعین کمیٹی کا اجلاس

صوبہ خراسان رضوی میں اربعین حسینی کے حوالے سے ثقافتی و تعلیمی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس مقام معظم رہبری کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ پروگراموں پر غور کیا گیا۔


الاربعین اردو کی رپورٹ کے مطابق، خراسان رضوی میں اربعین حسینی کی ثقافتی و تعلیمی کمیٹی کا مشاورتی و حکمتِ عملی اجلاس بعثہ مقام معظم رہبری کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی مشہد کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین احمری نے کی۔ انہوں نے مختلف اداروں اور فعال تنظیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اربعین 1447ھ کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

شہروں میں اربعین کی فضا قائم کرنے پر زور احمری نے کہا کہ شہروں کی تزئین و آرائش، روحانی فضا سازی، اور اربعین کا ماحول پیدا کرنا کمیٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔"

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ باہمی تعاون سے اربعین کی معنویت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

نجف تا کربلا ثقافتی موجودگی ایک اہم ذمہ داری احمری نے مزید کہا کہ کمیٹی کی ایک اور اہم ذمہ داری، نجف سے کربلا تک ہونے والے عظیم الشان اربعین مارچ میں بھرپور ثقافتی شرکت ہے، جہاں زائرین کو فکری و تربیتی رہنمائی فراہم کرنا لازم ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام ادارے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ اربعین کا پیغام مؤثر انداز میں دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

اجلاس میں کارکردگی رپورٹس اور تجاویز بھی پیش

اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین نے اب تک کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، اور آئندہ اقدامات کے لیے تجاویز بھی دیں۔