آیت اللہ سید محسن امین حسینی عاملیؒ بزرگ علما میں سے تھے جو مسلسل پیدل کربلائے معلی کی زیارت کرتے تھے۔
انہوں نے اپنی داستان ان الفاظ میں بیان کیا ہے: میں تقریبا دس سال اور چھ مہینے نجف میں مقیم رہا۔ اس مدت میں سوائے چند مواقع کے ہمیشہ عاشورا، عید قربان، غدیر، عرفہ اور اربعین کے مخصوص دنوں میں کربلا زیارت کے لئے جاتا تھا۔
زیارت سے پہلے بازار میں اپنے قرض خواہوں کے پاس جاتا اور ان سے رضایت طلب کرتا۔
مجھے پیدل زیارت کا زیادہ شوق تھا۔ شروع میں یہ سفر میرے لیے دشوار محسوس ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آسان ہوا۔
اس سفر میں جبل عامل اور نجف کے بعض طلاب اور دیگر افراد میری پیروی کرتے ہوئے ساتھ شامل ہوتے تھے۔
میں کئی بار پیدل کربلا میں حضرت امام حسینؑ کی زیارت کے لیے گیا ہوں۔