ہرانسان کی ایک پہچان ہوتی ہے، ہمارا تشخص، ہماری شناخت اور ہماری پہچان حسین ابن علی علیه السلام کی محبت ہے( حب الحسینؑ ھویتنا) حسین کی محبت ہماری پہچان ہے، اس لئے کہ حسین علیه السلام راز بقائے انسانیت کا نام ہے۔
اس میں شک نہیں کہ کربلا میں موجود جوانوں اور نوجوانوں کے کردار نے امام عالی مقام کے قیام کوجو رنگ و بو دیا ہے وہ اپنی جگہ بے نظیر اور مثالی ہے، خون اور آگ کے درمیان شمس امامت کے گرد گردش کرتے ان جوان ستاروں نے اپنی روشنی کے ذریعہ عاشورا کے پیغامات کو تاریخ بشریت کے اوراق میں جاوداں بنانے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔
آیت اللہ سید محسن امین حسینی عاملیؒ بزرگ علما میں سے تھے جو مسلسل پیدل کربلائے معلی کی زیارت کرتے تھے۔
حضرت امام حسین علیہ السلام کے زیارتی سفر کا پہلا قدم زیارت کی خالصانہ نیت ہے۔
صوبہ خراسان رضوی میں اربعین حسینی کے حوالے سے ثقافتی و تعلیمی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس مقام معظم رہبری کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ پروگراموں پر غور کیا گیا۔
حجت الاسلام حمید احمدی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور اقلیتوں کی کثیر تعداد میں شرکت اربعین کی بین الاقوامی مقبولیت کی علامت ہے۔
کسی بھی واقعه خاص کر اجتماعی اور دینی تحریکوں میں جو کلیدی کردار اپناتا هے جس کی وجه سے اس تحریک کی اهمیت بڑھتی هے یا گھٹتی هے وه اس کی حکمت عملی اور اسٹریٹجی هے.تحریک حسینی کی کامیابی کے اسرار و رموز بھی یقینی طور پر اس کی حکمت عملیوں اور اسٹریٹجیز میں مضمر هے.
اربعین عربی زبان میں چالیس کے عدد کو کہا جاتا ہے۔ فارسی اور اردو میں اسے چہلم کہتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کے درمیان یہ رسم ہے کہ کوئی شخص دنیا سے چلا جائے تو اس کے چالیس روز بعد اس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور مجالس وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
اسلامی جمہوری ایران نے اربعین حسینی کے موقع پر پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے 4 تا 19 اگست تک بغیر کسی فیس کے زیارتی ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
البتہ آپ کو اس سلسلے میں جو توفیق حاصل ہوئی ہے یہ بھی اللہ کی طرف سے آپ کو عطا کی جانے والی ایک نعمت ہے۔ امام حسین علیہ السلام کے مہمانوں کی ضیافت کی جو توفیق آپ کو حاصل ہوئی ہے یہ بڑی قیمتی ہے، یہ اللہ کی نعمت ہے، یہ رحمت خداوندی ہے، اس کی بھی قدر کرنا چاہئے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ اس کی قدر و منزلت بخوبی سمجھتے ہیں۔
اربعین کے مراسم ایک زیارتی سفر ہے لیکن مشکلات اور خطرات بھی پیش آسکتے ہیں لہذا ہوشیاری اور اپنی صحت کی طرف توجہ دے کر اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
اربعین کی مشی سب کے لیے ہے یہاں تک کہ بچوں کے لیے بھی۔ اس عمر کا گروپ انتہائی کمزور ہے اور آپ کو اس گروپ کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔
پھر کوئی عراقی خاتون سورہ قدر پڑھتی پاس سے گزری۔ وماادراک ما لیلتہ القدر۔۔۔ یہ میرے حساب کتاب کا اصل جواب تھا۔ تم کیا جانو، حسین ع کیا ہے۔
اے یزید!کیا تو گمان کرتا ہے کہ تونے زمین کے راستوں کو ہم پر بند کردیا ہے اور آسمان کے افق کو ہم پر تنگ کردیا ہے اور ہم تیرے اسیر ہوگئے ہیں اور ہمیں صف بستہ تیرے سامنے پیش کیا گیا ہے اور تو ہم پر فاتح اور غالب ہوگیا ہے اور ہم پیش خدا ذلیل اور رسوا ہوگئے ہیں اور تو خدا کے نزدیک عظیم و عزیز ہے اور تو اس عمل کے ذریعہ خدا کے نزدیک بلند مقام رکھتا ہے؟
اربعین واک میں جہاں معنوی و روحانی بےشمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں وہاں کامیاب زندگی گزارنے کے دو اہم ترین اصول بھی سیکھنے کا بہترین موقع ملتا ہے.
اربعین حسینی کی آمد کے ساتھ ہی ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں پاکستانی زائرین کے استقبال اور اس مذہبی اجتماع کی میڈیا کوریج کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اربعین حسینی کی آمد کے پیش نظر، سیستان و بلوچستان میں میڈیا اور انتظامی اداروں کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں خصوصاً ایرانشہر اور سرحدی علاقوں میں پاکستانی زائرین کے استقبال اور اس عظیم دینی اجتماع کی جامع میڈیا کوریج کے لیے مکمل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جس طرح امام حسین علیہ السلام کے قیام نے ثقافتی اور انسانی حدود پار کر کے دنیا والوں کے سامنے ظلم سے مقابلے کی نئی روایت پیش کر دی تھی اسی طرح اسلامی مزاحمت نے بھی اربعین سے سبق حاصل کرتے ہوئے مختلف ثقافتی، اقتصادی اور فوجی میدانوں میں امت مسلمہ کی پوزیشن مضبوط بنانا شروع کر دی۔
نائب صدر جمہوریہ اسلامی ایران عارف نے اربعین کے موقع پر زائرین کے لیے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی کی ہدایت جاری کر دی۔
ایران نے شام کے دفاع میں کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا: شام کے نائب وزیر خارجہ