اے یزید!کیا تو گمان کرتا ہے کہ تونے زمین کے راستوں کو ہم پر بند کردیا ہے اور آسمان کے افق کو ہم پر تنگ کردیا ہے اور ہم تیرے اسیر ہوگئے ہیں اور ہمیں صف بستہ تیرے سامنے پیش کیا گیا ہے اور تو ہم پر فاتح اور غالب ہوگیا ہے اور ہم پیش خدا ذلیل اور رسوا ہوگئے ہیں اور تو خدا کے نزدیک عظیم و عزیز ہے اور تو اس عمل کے ذریعہ خدا کے نزدیک بلند مقام رکھتا ہے؟