اربعین حسینی کی آمد کے پیش نظر، سیستان و بلوچستان میں میڈیا اور انتظامی اداروں کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں خصوصاً ایرانشہر اور سرحدی علاقوں میں پاکستانی زائرین کے استقبال اور اس عظیم دینی اجتماع کی جامع میڈیا کوریج کے لیے مکمل تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جس طرح امام حسین علیہ السلام کے قیام نے ثقافتی اور انسانی حدود پار کر کے دنیا والوں کے سامنے ظلم سے مقابلے کی نئی روایت پیش کر دی تھی اسی طرح اسلامی مزاحمت نے بھی اربعین سے سبق حاصل کرتے ہوئے مختلف ثقافتی، اقتصادی اور فوجی میدانوں میں امت مسلمہ کی پوزیشن مضبوط بنانا شروع کر دی۔