عراق کے وزیر اعظم 'حیدر العبادی' نے اتوار کے روز ملک کے سب سے بڑے صوبے موصل کے مغربی علاقوں سے داعش کے دہشتگردوں کو نکالنے کے لئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیاہے۔
وزيراعظم العبادی نے آج اپنے خطاب ميں كہا كہ مسلح افواج نينوا كے علاقے ميں داخل ہورہے ہيں جس كے بعد مغربي موصل كو آزاد كرانے كے لئے آپريشن حساس مرحلے ميں داخل ہوگا.
انہوں نے كہا كہ عراقی سيكورٹی فورسز تکفیری دہشتگرد گروہ داعش كے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شہريوں كو آزاد كرانے كے لئے پيشقدم ہيں.
ياد رہے كہ موصل پر داعش نے جون 2014 ميں قبضہ كيا تھا اور موصل ہی ميں داعش دہشتگرد تنظيم كا سرغنہ ابوبكر البغدادی نے عراق اور شام ميں اپنے زير قبضہ علاقوں ميں خلافت كا اعلان كيا تھا.