انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے فورسز نے جیزان کے علاقے میں الشفق نامی پاور پلانٹ پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ برقی توانائی کے اس مرکز سے جیزان اور عسیر کے علاقوں میں موجود سعودی اتحادی افواج کے کیمپوں کو بجلی مہیا کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی اتحاد کی قابض افواج کی جانب سے صنعا کے شمال میں واقع ارحب نامی علاقے میں خواتین کی مجلس عزاء پر حملے کے نتیجے میں 6 خواتین شہید اور 10 زخمی ہو گئی تھیں، جس کا انصاراللہ نے منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔
انصار اللہ یمن نے گزشتہ روز سعودیہ کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
سعودی اتحاد نے کئی بار عزاداری کی مجالس کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے سب سے بڑا حملہ صنعا میں ایک بڑے ہال پر کیا گیا تھا جس میں کم سے کم ایک ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔