Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 46ویں سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن کی اختتامی تقریب

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 46ویں سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن کی اختتامی تقریب


اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46واں سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن بھٹ شاہ میں منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر سے مجموعی طور  پہ 800 طلبہ نے شرکت کی ، کنونشن میں ملک  کے نامور اور جید علماۓ کرام، انجنیر سید حسین موسوی، شعیہ علماء کاونسل کے مرکزی سنئیر نائب  صدر حجتہ السلام علامہ باقر نجفی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما  حجتہ السلام علامہ مختار امامی، حجت السلام علامہ غلام محمد سلیم، حجتہ السلام علامہ سید عروج زیدی، علامہ  عبداللہ مطہری، حجتہ السلام علامہ شہمیر حیدری، حجتہ السلام علامہ  غلام شبیر کانھیوں ، مولانا امداد خلیلی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وجاد پہلوانی،اصغریہ علم و عمل کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی سمیت دیگر سینئیرس نے خطاب کیا.

کنونشن میں اضلاع، ڈویزن اور مرکز کی سالانہ کارکردگی  رپورٹس ہوئی جس میں اعلیٰ کاردگی پر انعامات بھی دیئے گئے، اور نئے سال کے مرکزی صدر کے لئیے آئین کے مطابق الیکشن کروائی گئی  ، یوم زھرا سلام علیہا پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے سابقہ مرکزی صدر پرویز علی لاڑک نے کہا کے کربلا مظلوم اقوام کی  میراث ہے، کربلا یہ درس دیتی ہے کہ دنیا کہ ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت کی جائے، سیدہ زھرا سلام علہیا امامت کی محافظ تھی اور نظام ولایت کو پروان چڑھانے والی خاتون تھی، سید حسین موسوی نے کہا کہ  کربلا آئین زندگی ہے جسے ہمیں اپنانا چاہئیے، عزاداری سے بہت سی چیزیں اسی مربوط کی گئی ہیں جس کا عزاداری سے کوئی تعلق نہیں ہے،عزاداری ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم  اپنا پیغام عام لوگوں سے آسانی سے پہنچاہ سکتے ہیں مگر کچھ سازشی عناصر  کا کم  علم لوگوں نے ایسی روایتیں جاری کی ہے جس کا عزاداری سے کوئی واسطہ نہیں ہے  اور عام لوگوں نے اسے تسلیم کر لیا ہے جس سے مذھب کی ترویج نہیں ہوتی، اور عالمی میڈیا پر اسے منفی انداز میں دیکھایا جاتا ہے جس سے لگتا ہے کہ شعیہ مذھب جہالون کا مذہب ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا کہ سامنے حقیقی تشیع کا چہرا دیکھایا جائے جیسے ایران اور حزب اللہ  نے دیکھایا ہے، کنونشن  میں دیگر علماء کرام نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والے آزاد ہے، حکومتی نمائندگان ان کی سرپرستی کرتے رہے ہیں ، یوم زھرا سلام علہیا میں نیا مرکزی صدر کا اعلان  کرتے ہوئے علامہ باقر نجفی نے برادر قمر عباس جتوئی  نئے مرکزی صدر منتخب ہوئے ہیں،  جس کے بعد مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کو اسکائوٹس نے اسٹیج تک پہنچایا.

شرکاء کنوینشن اور سابقہ مرکزی صدور انے نئے مرکزی صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے ، جس کے بعد علامہ باقر نجفی نے ان سے حلف  وفاداری لیا ، کنونشن میں قراردادیں پیش کی گئی ،جس میں   رھبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی قیادت پر فخر کرنا،ملک بھر میں دہشتگردی کی مذمت، دہشتگردی کی نرسری کا کردار ادا کرنے والے مدارس پر پابندی، کالعدم تنظیم کی سرگرمیاں روکنا  شامل تھے،اس   کنونشن میں کیریئر کونسلنگ، توضح المسائل کے لیے علیحدہ اسٹال لگائیں گئے جس سے نوجوان روبرو بیٹھ کر اپنا مسائل پر رہنمائی حاصل کرتےرہے، کنونشن میں مختلف اداروں نے اپنے اسٹال لگائے اور اپنے کام کا نوجوانوں کو بتایا جس میں شہید فائونڈیشن، مشرب ناب، کئیرکاونسلنگ  گروپ شامل تھے، جب کے کھانے پینے کا بھی بہتر انتظامات تھے، کنونشن کی سیکورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کیا گئے ، جس میں اصغریہ سکاؤٹس کے نوجوان سمیت ،بھٹ شاہ پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس  اور ریپڈ فورس کے جوان تعینات کیے گیے.