سیکڑوں ٹرمپ مخالفین نے ہفتے کی روز واشنگٹن کے پارک اسکوائر میں ہونے والے ایک احتجاجی پروگرام میں شرکت کی جس میں سیاہ رنگ کے تابوت کی شکل میں امریکی صدارت کا جنازہ نکالا گیا۔
اس تابوت پر منصب صدارت کی تاریخ وفات بیس جنوری دوہزار سترہ درج تھی جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔امریکہ عہدہ صدارت کے علامتی جلوس جنازہ میں شریک بعض مظاہرین نے سیاہ لباس جبکہ بعض نے سولہویں امریکی صدر ابراہم لیکن جیسے کپڑے پہن رکھتے تھے۔مظاہرین نے علامتی تابوت کو لیکر پارک میں ایک گشت لگایا اور حکومت امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف نظمیں اور ترانے پڑھے۔
علامتی جنازے کی ایک منتظم کرسٹینا چیپ مین نے اس موقع پر کہا کہ ہم ملک کے یوم صدارت کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام منعقد کرنا چاہتے تھے ، کیونکہ آج تک جتنے بھی امریکی صدر گزرے ان سب میں کوئی نہ کوئی خرابی تھی لیکن موجودہ صدر نے تو تمام حدید پار کرلی ہیں۔ ٹرمپ کے اقتدار میں آتے ہی امریکہ کے کثیر آبادی والے علاقوں اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ان کے خلاف زبردست مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ایک بار پھر ملکی ذرائع ابلاغ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔