Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ترکی میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک و زخمی

ترکی میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک و زخمی


ترکی کےسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شانلی اورفا صوبے کے ویرنسیہر شہر میں ججوں اور وکیلوں کے رہائشی مکانات کے باہر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا اور اس واقعہ کو پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا کر انجام دیا گیا تھا۔

اس درمیان ترکی کے وزیر قانون نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ واقعے اور دہشت گردی کے خاتمے کے ہمارے ارادوں کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔ ہم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اور بھی عزم کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔