امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے جنگکجوؤں کی جانب سے الرقہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیمز ڈیوس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ عالمی اتحادی فوج کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی "الرقہ" کی جانب پیش قدمی کے بعد داعش کی قیادت شہر چھوڑنے لگی ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جیمز ڈیوس کا کہنا ہے کہ الرقہ سے داعشی دہشت گرد گروہ در گروہ فرار ہو رہے ہیں۔
امریکی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الرقہ میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ سے داعشی قیادت الرقہ سے فرار کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی اتحادی فوج کی طرف سے "الرقہ" کو داعش سے چھڑانے کا اعلان کیا گیا ہے۔