تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ سرحدی استحکام کی وجہ سے ایم کے او اور داعش کے دہشت گرد ایران میں دراندازی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور اب تک دہشت گردوں کے متعدد اقدامات کو ناکام، ان کی ٹولیوں کو نابود اور بہت سے عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈر نے کہا کہ ہماری بری فوج کے جوان دشمن کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ایران کی سرحدوں کے قریب پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں خطے میں بدامنی پھیلا کر ایران کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن مسلح افواج کی چوکسی کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔