لبنان کی علمائے استقامت یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غاصب صہیونیت سے ہماری جنگ ہمیشہ باقی رہے گی کہاکہ عرب حکمرانوں کی جانب سے صہیونی دشمنوں سے دوستانہ تعلقات بڑھائے جانے کے با وجود ہم ان سے بر سر پیکار رہیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ حتی اگر فلسطین کے معاملے میں عرب حکمرانوں میں 90 پرسنٹ مایوسی بھی چھائی ہو تو بھی صہیونیوں سے مقابلہ کی سیاست میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی اور دن بہ دن اس مسئلہ میں تیزی آتی جائے گی ۔
انہوں نے صهیونی دشمن سے مقابلہ استقامت کا ایک طے شدہ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کا بیان ہمارے اس بیان کی تائید ہے ۔
علمائے استقامت یونین کے سربراہ نے سید حسن نصرالله کی قدردانی کرتے ہوئے کہاکہ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری اس ملک میں کہ جو 8 سال کی مدت میں نیا الیکشن قانون مصوب نہ کرسکا ، میڈیکل ، مالی اور انتظامی بد عنوانیوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے نیز غاصب صہیونیت کہ مشرق سے لیکر مغرب تک فوجی اور مالی امکانات اس کے اختیار میں ہیں اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔