Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ملک۔ بھر کے افراد۔ فورسز۔ اقوام۔ توڑنا۔ چاہتے ہیں۔ علامہ ناطر عباس تقوی

ملک۔ بھر کے افراد۔ فورسز۔ اقوام۔ توڑنا۔ چاہتے ہیں۔ علامہ ناطر عباس تقوی


کراچی؛ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں منعقد ہواجس میں ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی کا اس موقع پر خطاب میں کہنا تھاکہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ جہل دہشت گرد ٹولہ مذہب کہ نام پر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف عمل ہیں۔ ملک بھر میں دہشت گردوں نے ایک ساتھ دہشت گردی کی کئی کاروائیاں کر کے ہماری فورسز اور قوم کے مورال کو توڑنا چاہا ہے لیکن ان بزدلوں کو یہ نہیں پتا کہ قوم پر اس سے پہلے بھی کئی امتحان آئے جس کا پاکستانی قوم اور ہمارے ملک کے اداروں نے ڈٹ کا مقابلہ کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے حکومت اورر سیاستی ادارے دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتیں کیونکہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کہعلاوہ بھارت بھی ہمارے ملک کا امن تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے اور ملک دشمن عناصر اس ملک کی ترقی سے خوف کا شکار ہیں استعماری ایجنٹ نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن قائم ہوعلامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہناتھا ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج سندھ بھر میں دعا یہ تقریبات منعقد ہونگی۔