کولگام چلو پر حکومتی قدغن اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں پر آغا حسن کا شدید ردعمل
کولگام چلو پر حکومتی قدغن اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں پر آغا حسن کا شدید ردعمل
سرینگر/ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عسکری تصادم آرایؤں کے دوران نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کے سانحات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام کو نشانہ بناکر دانستہ طور پر وادی کشمیر میں حالات کو ابتر سے ابتر بنایا جا رہا ہے کولگام حاجن اور ہندوارہ میں نہتے عوام پر فورسز کی جبر و تشدد کی کاروایوں میں نہتے شہریوں کی ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ناقابل قبول ہے کولگام میں نہتے شہریوں کی ہلاکتوں اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کولگام چلو پروگرام پر حکومتی قدغن کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ حکومتی کاروائی ظلم و زیادتیوں کی پردہ پوشی کے مترادف ہے انھوں نے کہاکہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے سانحات کے سدباب کے لئے ریاستی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔آغا صاحب نے لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے کیلئے ایسے دہشتگردانہ حملوں میں ملوث افراد کا دین و انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا اس سانحہ میں جان بحق ہوئے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے آغا صاحب نے امید ظاہر کی کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت پاکستان کی جنگ بہت جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گی اور پاکستان میں عرصہ دراز سے انجام پا رہی انسانیت سوز دہشتگرد کاروایوں کا مکمل سد باب ہوگا۔