پاکستان میں افغان سفارت خانے کے حکام کو پاکستانی وزارت خارجہ کے بجائے فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے اور افغانستان میں پناہ لینےوالے76 وہابی دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارتکارکو دے دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، میجرجنرل آصف غفورکے مطابق افغانستان میں پناہ لینے والے76دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارتکارکو دےدی گئی اورمطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے 76دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لیاجائے ،اگرافغانستان ایکشن نہیں لے سکتا تو انہیں ہمارے حوالے کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق خود پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جن میں وہابی ادارے اور مدارس بھی شامل ہیں لیکن پاکستانی حکومت عمدا وہابی دہشت گردوں کے سرغنہ افراد اور سہولتکاروں کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلو تہی کررہی ہے وہابی دہشت گردوں کے خلاف پاکستنای حکومت کی کارروائی صرف لفظ تک محدود ہے جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی ادارے نا صرف پاکستان بلکہ افغانستان، رعاق ، شام یمن اور لیبیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔