Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ایران نے امریکہ کو شکست دے کر فری اسٹائل کشتی کا عالمی کپ جیت لیا

ایران نے امریکہ کو شکست دے کر فری اسٹائل کشتی کا عالمی کپ جیت لیا


ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں جمعے کی رات ختم ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی کپ کے فائنل میں ایران نے امریکا کو آٹھ میں سے پانج مقابلوں میں  شکست دے کرشاندار فتح حاصل کی-

فائنل میچ میں مختلف وزن میں آٹھ مقابلے ہوئے جن میں پانچ میں ایران نے کامیابی حاصل کی اور امریکا نے تین مقابلے جیتے- اس طرح ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے عالمی کپ ایک بار پھر جیت لیا -کرمانشاہ کے عالمی کپ میں امریکا نے دوسری اور جمہوریہ آذربائیجان نے تیسری پوزیشن حاصل کی  فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلے جمعرات کی صبح ایران کے مغربی شہر کرمانشاہ میں ہوئے تھے  جن میں دنیا کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا -

فری اسٹائل کشتی کے عالمی کپ میں شریک ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا - پہلے گروپ میں امریکہ ، روس ، جمہوریہ آذربائیجان اور جارجیا کی ٹیمیں تھیں جبکہ دوسرے گروپ میں ایران ، ترکی ، ہندوستان ، اور منگولیا کی ٹیمیں شامل تھیں - ایران کی فری اسٹائل کشتی کی قومی ٹیم اس سے پہلے انیس سو چھیانوے میں تہران میں دوہزارچھے میں ساری میں ، دوہزار بارہ میں باکو میں ، دوہزار تیرہ میں تہران میں ، دوہزار چودہ ، پندرہ اور سولہ میں امریکہ کے شہر لس آنجلس میں ہونے والے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرچکی تھی جبکہ گیارہ بار دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے-