Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات


جرمنی کے شہر میونخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈی مسٹورا کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ظریف میونخ میں سکیورٹی کے 53 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق میونخ اجلاس میں 10 ممالک کے صدور ، امریکہ کے نائب صدر، 8 ممالک کے وزراء اعظم ، 30 ممالک کے وزراء خارجہ، 20 ممالک کے وزراء دفاع ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری کے علاوہ کئی بین الاقوامی اور علاقائی اداروں کے حکام شرکت کررہے ہیں یہ اجلاس جمعہ سے لیکر اتوار تک جاری رہےگا جس میں اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔