صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔
فی الوقت دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔
عینی شاہدین کے مطابق خوکش حملہ آور نے خود کو سرکاری گاڑی سے ٹکرا دیا۔
دوسری جانب اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ دھماکا ایک موٹرسائیکل میں ہوا۔ اور یہ دھماکہ خودکش تھا
حیات آباد فیز 5 پشاور کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کافی سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔
ماضی میں بھی اس علاقے میں دہشت گردی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔
اس سے قبل فروری 2015 میں بھی حیات آباد فیز5 میں امامیہ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے اور گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 22 افراد شھید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.