Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ہندوستانی فوج کے سربراہ: کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے کو غدار اور دہشت گرد تسلیم کیا جائےگا

ہندوستانی فوج کے سربراہ: کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والے کو غدار اور دہشت گرد تسلیم کیا جائےگا


ہندوستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور فورسز کے آپریشن میں رکاوٹ بننے والوں کو غدار تسلیم کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے ہندواڑا اور بانڈی پور میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کی آخری رسومات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے سربراہ بیپن راوت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اب وادی میں پاکستان کا پرچم لہرانے والے کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا اور فوجی آپریشن کے دوران اس میں رکاوٹ ڈالنے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والوں کو پناہ دینے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔