ایران کے نامور رہنما اور سابق صدر مرحوم آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رسم نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اعلي ايراني سياسي شخصيت آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كي چہلم كي مناسبت سے آج بروز جمعرات تہران سميت ايران بھر ميں تعزيتي ريفرنس كا انعقاد كيا گيا جس ميں شركاء نے مرحوم كي بے مثال شخصيت اور ان كے ملكي اور عالمي كردار كو خراج عقيدت پيش كيا.
تفصيلات كے مطابق باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) كے مزار پر منعقدہ تعزيتي ريفرنس ميں اعلي حكام اور مرحوم كے معزز خاندان شريك تھے.
اسلامي جمہوريہ ايران كے سابق صدر اور باني اسلامي انقلاب امام خميني (رہ) كے قريبي دوست آيت اللہ اكبر ہاشمي رفسنجاني 8 جنوري كو 82 سال كي عمر ميں تہران ميں انتقال فرما گئے.
آيت الله رفسنجاني اسلامي انقلاب كے باني امام خميني (ره) اور سپريم ليڈر حضرت آيت الله العظمي خامنه اي كے قريبي ساتهيوں ميں سے تهے. آپ ايران ميں سنہ 1989 سے 1997 تك صدارت كے عہدے پر فائز رہے تھے.
آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني مجمع تشخيص مصلحت نظام كے سربراہ تھے جس كا كام پارليمان اور گارڈين كونسل كے درميان تنازعات كو حل كرنے كي كوشش كرنا ہے.