چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے شام امن مذاکرات کے نئے دور کی بھرپور حمایت کرتا ہے.
چيني دفترخارجہ كے ترجمان 'گنگ چوانگ' نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آستانہ مذاكرات كا مقصد شامي بحران كو حل كرنا ہے جس كي چيني حكومت بھرپور حمايت كا اعلان كرتي ہے.
انہوں نے مزيد بتايا كہ ہم سمجھتے ہيں آستانہ مذاكرات سے شامي حكومت اور مخالف گروپوں كے درميان تعلقات كو توسيع ملے گي جس سے باہمي اعتماد كي فضا بھي قائم ہوگي.
ترجمان چيني دفترخارجہ نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آستانہ مذاكرات كے نئے دور ميں شامي حكومت اور مخالف گروہوں كے نمائندوں كے درميان شامي بحران كو حل كرنے كے لئے تعميري مذاكرات ہوں گے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ہم شام امن مذاكرات ميں تمام فريقين كي تعميري شراكت اور تعاون كے خواہاں ہيں.