Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

داعش، القاعدہ اور طالبان جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں، حامد رضا

داعش، القاعدہ اور طالبان جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں، حامد رضا


رحمان پورہ اچھرہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کے معاملہ میں مصلحتوں کا شکار ہے، دہشتگردوں کیخلاف اہم فیصلوں کا وقت آگیا ہے، نفاذ نظام مصطفی کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا، افغانستان اور بھارت کی حکومتوں سے دہشتگردی کے ایشو پر دو ٹوک بات کی جائے، فاٹا اصطلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، حکومت کی غفلت اور فاش غلطیوں کی وجہ سے دہشتگرد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش، القاعدہ اور طالبان جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں، جعلی جہادیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مسلمانوں پر کفر کے فتویٰ لگا کر قتل و غارت کرنیوالے تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، مذہب کو نفرت کا نہیں محبت کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں دھماکے کرنیوالے بھارت کے تربیت یافتہ ہیں، دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، پنجاب میں رینجرز آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے، اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کیساتھ ہیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں شدت پسندی کا بیج بونے والے مولویوں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا سزا یافتہ دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے چوراہوں میں پھانسیاں دی جائیں، پولیس کو حکام کی بجائے عوام کی حفاظت پر لگایا جائے، فوجداری نظام انصاف میں اصطلاحات کی ضرورت ہے، سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے قرضے واپس لئے جائیں۔