Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

صدرعمان اور کویت کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدرعمان اور کویت کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسشن روحانی صدر حسن روحانی عمان اور کویت کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے عمان کے بادشاہ سلطار قابوس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خيال کیا اور اس کے بعد ایران کے صدر روحانی نے کویت کے دورے کے دوران امیر کویت اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ باہمی دلخچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر حسن روحانی نے تہران پہنچنے پر دورہ کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں اور ایران ہمسایہ ممالک کو مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔