تیسویں بین الاقوامی خوارزمی فیسٹیول میں ایران کے تیرہ پروجیکٹوں اور فرانس ، سوئیڈن، کینیڈا ، برطانیہ ، اٹلی اور اسپین سے چھے پروجیکٹوں کو انعامات سے نوازاگیا-تیسویں بین الاقوامی خوارزمی فیسٹیول میں اپلیکیشنل ، فاؤنڈیشنل ، ترقیاتی اور خلاقیت کے میدانوں میں جن چھے سو سڑسٹھ پروجیکٹوں کو کامیاب قرار دیا گیا ان میں سے تین سو اڑتیس پروجیکٹ ، ایرانی محققین اور اسکالروں کے تھے جبکہ دو سو اناسی پروجیکٹ، غیرملکی محققین کے تھے- ایران کا سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ریسرچ سینٹر ہر سال بین الاقوامی خوارزمی فیسٹیول کراتا ہے اور اس کا مقصد نمایاں اپلیکیشنل ، فاؤنڈیشنل ، ترقیاتی اور تخلیقی کارناموں کو متعارف کرانا ہے تاکہ محققین اور اسکالروں کی حوصلہ افزائی اور مدد ہو سکے-