Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

علی شمخانی: یمن میں آل سلمان کے بھیانک جرائم پر خاموشی نسل کشی میں شرکت کے برابر ہے

علی شمخانی: یمن میں آل سلمان کے بھیانک جرائم پر خاموشی نسل کشی میں شرکت کے برابر ہے


لیگزمبرگ کے وزیر خارجہ جین اسلبرن تہران کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں اس نے آج سہ پہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اور یمن کے نہتے عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں آل سعود اور آل سلمان کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموشی نسل کشی میں شرکت کے برابر ہے۔

علی شمخانی نے کہا کہ یورپی یونین کو یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے سعودی عرب یمن میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلافورزی کا ارتکاب کررہا ہے اور یمن کے بےگناہ و معصوم بچوں ، عورتوں اور نہتے عوام کو اپنی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

شمخانی نے کہا کہ سعودی عرب نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کےذریعہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جبکہ یمن میں خود وسیع پیمانے پرتباہی پھیلا رہا ہے۔

شمخانی نے ایران اور لیگزمبرگ کے باہمی تعلقات کو خوب توصیف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارتی ، اقتصادی ، بینک اور بیمہ کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ ایران خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے ۔

اس ملاقات میں لیگزمبرگ کے وزير خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایران کے اقدامات قابل قدر اور قابل تعریف ہیں۔ اس نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور یورپ کے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ مل رہا ہے۔