اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی دعوت پر لیگزمبرگ کے وزیر خارجہ ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لیگزمبرگ کے وزیر خارجہ دورہ تہران کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ایران کے صدر حسن روحانی ، پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔