امریکہ میں فائرنگ کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار کے مرکز نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پیش آنے والے ایک سو انچاس واقعات میں، کم از کم اٹھاون افراد ہلاک اور نواسی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے بیشتر واقعات امریکی ریاست فلوریڈا، اوہایو اور لوئیزیانا میں رونما ہوئے۔
اعداد و شمار کے اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ کے آغاز سے چھے فروری تک امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پانچ ہزار، آٹھ سو، چھیاسی واقعات رونما ہوئے جن میں ایک ہزار، پانچ سو، اڑسٹھ افراد ہلاک اور دو ہزار، نو سو، اکہتّر دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔