روس كي 25 ويں بين الاقوامي خوراك نمائش كا آغاز ہو گيا جس ميں اسلامي جمہوريہ ايران سميت 70 ممالك شركت كر رہے ہيں.
اس نمائش ميں ايراني كمپنيوں كي جانب سے 5 اسٹالوں پر كھانے پينے كي مختلف مصنوعات كو ركھا گيا ہے.
شاہين بين الاقوامي كمپني كے نائب سربراہ ابوالفضل برغمدي نے كہا كہ روس سميت دوسرے ممالك كي ماركيٹوں سے آگاہي كے لئے يہ نمائش خاص اہميت ركھتي ہے.
ايراني سٹالز ميں كھجور، كشمش، ٹماٹر پيسٹ، زعفران، كھانے كي مصنوعات، خشك پھل اور ڈبے ميں بند اشياء كو نمائش كے لئے پيش كيا گيا ہے.
اس بين الاقوامي نمائش ميں قزاقستان، كرغستان، ازبكستان اور تركمانستان، تركي، اٹلي، جرمني، ملائيشيا، چين، آرمينيا اور انڈونيشيا سميت وسطي ايشيائي ممالك شركت كر رہے ہيں.