روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فکر ہے کہ کہیں ایران جوہری معاہدے سے نکل نہ جائے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی دھمکیوں کی وجہ سے ایران کا جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے روسی محکمے کے رہنما میخائل یولیانوف کا اسپوٹنیک سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی سخت موقف کی وجہ سے تہران نے بھی انتہائی سخت لھجہ اپنایا ہے جس کے پیش نظر جوہری معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے اور تہران کسی بھی وقت جوہری معاہدے سے دستبردار ہوسکتا ہے۔
میخائل کا کہنا تھا کہ شاید آپ مجھ سے ایران کا جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں پوچھیں گے اگر ایران نے ایسا کیا تو اقوام متحدہ کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
روسی رہنما کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیوں نے ایران کے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
میخائل کا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو نہایت معقول اور خطے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا، جوہری معاہدے سے ایک بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔