ترک حکومت نے گزشتہ جولائی کی ناکام بغاوت کی کوششوں کے دوران تعاون کے شبہے میں ملک کے مختلف اداروں کے مزید 4 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کردیاہے۔
واضح رہے کہ ترک حکومت اس سے پہلے 4464 سرکاری ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔
بتایا جاتا ہےکہ برطرف ہونے والے نصف سے زائد سرکاری ملازمین کا تعلق وزارت تعلیم سے ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک حکومت نے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار ملازمین کو یا تو معطل کردیا ہے یا مکمل طور پر ملازمت سے ہی برطرف کردیا ہے۔
فوج اور پولیس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے40 ہزار سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔