Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی جوہری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی جوہری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال


 ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان اور تہران ماسکو تعاون بڑھانے پر تاکید کی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے ماسکو میں اپنے مذاکرات کے آغاز پر جامع مشترکہ ایکشن پلان سے متعلق تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-

روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف نے کہا کہ روس، ایران کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے- انھوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان ماضی کی مانند ہی جامع مشترکہ ایکشن پلان کے سلسلے میں تعاون  جاری رہے گا-

اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد سے لے کر اب تک  دونوں ملکوں کے درمیان مناسب انداز میں صلاح و مشورہ اور تعاون جاری رہا ہے- ان مذاکرات میں ماسکو میں ایران کے سفیر مہدی سنائی بھی موجود تھے-

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے چودہ جولائی دو ہزار پندرہ کو ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کئے تھے- اس سمجھوتے پر سولہ جنوری دو ہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہوا ہے-