پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کمانڈر ملا اختر رسول سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایکسپریس ٹیبون کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خوست میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہم طالبان رہنما ملا محمد رسول کے بھتیجے سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
مقامی پولیس ترجمان کے مطابق ملا اختر رسول ساتھیوں سمیت گاڑی میں اپنی پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران ڈرون سےمیزائل داغے گئے جس نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم آزاد ذرائع اور افغان طالبان کی جانب سے حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں پہلا ڈرون حملہ ہے۔