مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت آج (جمعہ 3 فروری) چند ایرانی کمپنیوں پر نئی پابندیاں وضع کرے گی۔
مغربی خبر رساں ایجنسی رویٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چند ایرانی کمپنیوں کیخلاف آج نئی پابندیاں وضع کی جائیں گی۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کی 17 مختلف اداروں پر "بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار" کے بہانے پابندیاں وضع کریگا۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق 8 کمپنیاں بھی دہشتگردی کے بہانے امریکی پابندیوں کا نشانہ بنیں گی البتہ یہ پابندیاں ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔