نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو اپنی دوکانیں بند کر دیں
نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو اپنی دوکانیں بند کر دیں
امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم یمنیوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنی تمام دوکانیں بند کردیں اور بروکلین میں سب نے مل کر نماز جماعت منعقد کی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو دعوت دے کر یمنی مسلمانوں نے جمعرات کے روز مکمل تعطیل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے نماز جماعت کا انعقاد کیا۔ امریکی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے ایک معترض نے کہا: ہم سڑکوں پر نکلیں گے ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں جنہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جا رہا ہے یا انہیں دوسرے ملکوں سے امریکہ واپس نہیں آنے دیا جا رہا ہے کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ یمن کے کئی مہاجر امریکہ کے شہر نیویارک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر بروکلین میں موجود ہیں۔