Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

اسلام آباد میں شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کی پریس کانفرنس

اسلام آباد میں شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کی پریس کانفرنس


شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے انہیں حق دفاع دیا جائے اور اگر حکومتی اداروں کے مبینہ الزامات سچ ہوں تو جو بھی پاکستان کے قوانین اجازت دیں، برتاؤ کریں۔

اسلام آباد پریس کلب میں بات چیت کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جاری دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شیعہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیعہ برادری کے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، صحافی، عزاداران اور زائرین الغرض تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شہید کئے گئے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

وطن عزیز میں دہشت گردی کے واقعات میں سفاکیت کا ایک نمایاں واقعہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دلخراش سانحہ ہے جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج نے دہشت گردوں سے نمٹنے کا عزم کیا جو کہ ایک قابل تعریف قدم تھا۔

واضح رہے کہ راغب عباس خان، اختر عمران، وقار حیدر اور اسد عباس کے ورثاء جن میں خواتین اور بچے شامل تھے جنہوں نے اسلام میں پریس کانفرنس کی۔شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے انہیں حق دفاع دیا جائے اور اگر حکومتی اداروں کے مبینہ الزامات سچ ہوں تو جو بھی پاکستان کے قوانین اجازت دیں، برتاؤ کریں۔۔