ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات پر رد عمل کا اظہار، سینکڑوں غیر مسلم امریکی خواتین نے پہنا حجاب
ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات پر رد عمل کا اظہار، سینکڑوں غیر مسلم امریکی خواتین نے پہنا حجاب
عالمی یوم حجاب کے موقع پر امریکہ کی سیکڑوں غیر مسلم خواتین نے حجاب پہن کر نئے امریکی صدر ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ نے چند روز قبل ایک غیر منطقی اور انسانی حقوق مخالف دستور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سات مسلم ممالک کے لوگ امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیانات میں کہا ہے کہ ہمیں دھشتگردی کے بجائے اسلامی انتہا پسندی کے خلاف قدم اٹھانا ہو گا یہ ایسے حال میں ہے کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر انتہا پسندی کرنے والے داعش اور القاعدہ جیسے تمام دھشتگرد ٹولے خود امریکہ کے پرودہ ہیں۔ ٹرمپ کی مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی پر امریکہ کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور غیر مسلم افراد ٹرمپ کی ان باتوں کو بے بنیاد اور دین مسیحیت کی تعلیم کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔