امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم پچاس امریکی ہلاک
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم پچاس امریکی ہلاک
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران پورے امریکہ سے فائرنگ کے ایک سو پینتالیس واقعات کی رپورٹیں ملی ہیں جن میں کم سے کم پچاس امریکی شہری ہلاک اور چھہتر زخمی ہوئے ہیں - فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ٹ؛کساس ، اوہایو ، لوئیزیانا اور ایلینوی ریاستوں میں پیش آئے - دوہزار سترہ کے آغاز سے پہلی فروری تک پورے امریکہ میں فائرنگ کے پانج ہزار ایک سو پچاس واقعات رونما ہوئے ہیں کہ جن میں ایک ہزار تین سو پینتالیس افراد ہلاک اور دوہزار چھے سو چونتیس افراد زخمی ہوئے ہیں - امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں -