ایرانی شہریوں کے ویزے کا خاتمہ، امریکہ کے خوف کی ایک نشانی ہے: ایرانی اسپیکر
ایرانی شہریوں کے ویزے کا خاتمہ، امریکہ کے خوف کی ایک نشانی ہے: ایرانی اسپیکر
ایرانی مجلس ( پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی شہریوں کے ویزے خاتم کرنا امریکہ کے خوف و ہراس کو ظاہر کرتا ہے.
ان خيالات كا اظہار ايراني اسپيكر 'علي لاريجاني ' نے اتوار كے روز پارليماني اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے امريكہ كي جانب سے ايران اور دوسرے 6 ممالك كے شہريوں پر سفري پابنديوں عائد كرنے پر اپنے شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ كے اس اقدام ان كے منحوس اور نفرت آميز رويے كو ظاہر كرتا ہے.
لاريجاني نے اس بات پر زور ديا كہ امريكہ كا يہ حاليہ اقدام اس كے خوف اور نسل كشي و نسلي امتياز پر مبني اپني پاليسيوں كي نشاندہي كرتا ہے.
انہوں نے كہا كہ پوري دنيا يقين ركتھي ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ دہشت گردوں سے مقابلہ كيا ہے اور امريكہ كي جانب سے ايران پر دہشت گردي كا الزام عائد كرنا ايك مذاق كے برابر ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران ايك پرامن اور طاقتور ملك ہے اور بين الاقوامي برادري كے ساتھ اچھے تعلقات قائم كرتا ہے.
تفصيلات كے مطابق امريكي صدر ' ڈونلڈ ٹرمپ ' نے اسلامي جمہوريہ ايران اور دوسرے 6 مسلم ممالك كے شہريوں كو امريكہ داخل ہونے پر پابندياں عائد كر دي ہيں.
اسلامي جمہوريہ ايران اور پوري دنيا كے مسلم ممالك نے ٹرمپ كي حاليہ كاروائي پر اپنے شديد رد عمل كا اظہار كيا ہے.