Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی کے علاقے میں پوری طرح امن قائم ہوگیا ہے

دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی کے علاقے میں پوری طرح امن قائم ہوگیا ہے


شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے اتوار کو شامی فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سخت اور دشوارگذار علاقے وادی بردی میں شامی فوج کا آپریشن کچھ اس طرح کامیابی سے انجام دیا گیا کہ اس میں عام شہریوں کا نقصان نہ ہونے پائے اور علاقے کے بعض دیہاتوں میں لوگوں کے درمیان امن و آشتی کا راستہ بھی ہموار ہوجائے - 
شامی فوج نے وادی بردی کے علاقے میں آپریشن کرکے چار کلومیٹر مربع علاقے پر پھیلے ہوئے دس گاؤں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا - شامی فوج نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہے - وادی بردی ہی وہ علاقہ ہے جہاں سے دمشق کے باشندوں کے لئے پانی کی سپلائی ہوتی ہے اور کچھ عرصے قبل دہشت گردوں نے دمشق کے لئے پانی سپلائی منقطع کردی تھی -