Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

امریکی کمانڈوز کے ہاتھوں بے گناہ یمنی شہریوں کا قتل عام

امریکی کمانڈوز کے ہاتھوں بے گناہ یمنی شہریوں کا قتل عام


امریکی کمانڈوز کا ایک دستہ اتوار کی صبح یمن کے صوبہ بیضا کے گاؤں یکلا میں پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترا اور اس نے وہاں کے عام شہریوں کا قتل عام کردیا جن میں بیشتر بچے اورخواتین شامل ہیں - یمنی، سعودی اور لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ امریکی کمانڈوز کے اس حملے میں کم سے کم چالیس یمنی شہری مارے گئے ہیں جبکہ ایک امریکی میرین بھی ہلاک ہوا ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کمانڈوز کو یمن کے مذکورہ گاؤں میں اتارنے کی کارروائی میں امریکا کے تیس آپاچی طیاروں اور ڈرون ہوائی جہازوں نے حصہ لیا - بتایا گیا ہے کہ امریکی میرین فوجیوں نے یمن کے صوبہ بیضا کے گاؤں کے رہائشی مکانات کو خاص طور سے نشانہ بنایا - اس درمیان امریکی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے اس کارروائی میں القاعدہ کے تین سرغنوں کو ہلاک کردیا ہے - امریکا کا یہ دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مختلف ملکوں میں القاعدہ اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے امریکی کارروائیوں میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے جاتے ہیں -