Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

امریکی صدر نے فوج کو عالمی جنگ کے لیے تیاری کا حکم دے دیا

امریکی صدر نے فوج کو عالمی جنگ کے لیے تیاری کا حکم دے دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور ہنگامہ خیز اقدام کے تحت فوج کو عالمی جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اعلی عہدیداروں سے حالیہ ملاقات کے موقع پر جاری کیے جانے والے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود کو ہروقت تیار رکھے۔
ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹیو آرڈ میں ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری اور میزائل ڈیفینس سسٹم کو ترقی دینے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایگزیکٹیو آرڈر میں سائبر جنگ کے آلات کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
ٹرمپ کے اس اقدام کو سابق امریکی صدر بارک اوباما کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔ اوباما نے بھی اپنے دور حکومت میں ایٹمی ہتھیارں کو توسیع اور انہیں ترقی دینے کا حکم دیا تھا۔
اکثر ماہرین ٹرمپ کے احکامات کو عالمی جنگ کے منصوبہ کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔