امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو چھپّن واقعات میں کم از کم اکیاون افراد ہلاک اور ایک سو پچّیس دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے انتالیس واقعات میں سولہ افراد ہلاک اور انتیس دیگر زخمی ہوئے۔ بیشتر واقعات فلوریڈا اور میری لینڈ ریاستوں میں رونما ہوئے۔
مذکورہ مرکز کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات اتوار کے روز پیش آئے۔ دیگر ریاستوں منجملہ لوئیزیانا، ویسکانسن، کنکٹی کٹ، کیرولائنا، نواڈا، کنزاس، ٹینیسی، واشنگٹن، اوہایو، ٹیکساس، مینے سوٹا، نیویارک، انڈیانا، پینسلوانیا،ایری زونا، روڈآئیلینڈ،مساچوسٹس اور ایلینوائے میں بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ امریکہ میں ہفتے کے روز بھی رونما ہونے والے فائرنگ کے ایک سو سترہ واقعات میں پینتیس افراد ہلاک اور چھیانوے دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار سترہ کے آغاز سے انتیس جنوری تک امریکہ میں رونما ہونے والے فائرنگ کے چار ہزار چھے سو تیرہ واقعات میں ایک ہزار ایک سو اٹھانوے افراد ہلاک اور دو ہزار تین سو پچاسی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔