تہران کی بلدیہ کی شہری خدمات کے شعبے کے سربراہ مجتبی یزدانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والے پلاسکو کمپلیکس کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی پلاسکو کمپلیکس کے جنوبی اور شمالی حصے کی جانب سے دیوار کھڑی کئے جانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے- مجتبی یزدانی نے کہا کہ پلاسکو کمپلیکس کا ملبہ ہٹائے جانے کا کام نو روز تک رات و دن جاری رہا اور بیس ہزار ٹن ملبہ ہٹایا گیا- پلاسکو تجارتی کمپلیکس مرکزی تہران میں واقع تھا جو انیس جنوری کو آتشزدگی کا شکار ہو کرصرف تین گھنٹے میں پوری طرح تباہ ہوگیا تاہم ایرانی فائربریگیڈ کے عملے کے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ جانے اور ان کی انتھک کوششوں کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا- فائر بریگیڈ کے عملے کے اس انسانی اور جہادی اقدام کو پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ نے کوریج دی - اس سانحے میں فائربریگیڈ کے عملے کے سولہ جوان شہید اور چار شہری ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے -