پاکستان میں منسوخ ہونے کے بعد سارک کے 8 رکن ممالک فروری میں نیپال میں ملاقات کریں گے۔
یکم اور دو فروری کو نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں انیسویں سارک اجلاس میں سارک کے علاقائی کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی جائے گی۔
گزشتہ سال سارک کا اجلاس پاکستان میں ہونا تھا جو بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیبنڈے اور دیگر ممبر ممالک کی جانب سے بھارت کی تائید کرنے کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔
یہاں تک کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے تو یہ بھی کہہ ڈالا تھا کہ پاکستان کو سارک ممالک کی فہرست سے نکال دینا چاہیئے۔