روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون بہت تعمیری ہے - زاخاروا نے کہا کہ بحران شام کے حل کا عمل دراز مدت ہے بنابرایں ترکی اور ایران کے ساتھ طویل مدت تعاون اور تمام متصادم گروہوں کے درمیان یکجہتی لازمی ہے - روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی اعلان کیا ہے کہ ماسکو کو شام کے بحران کے حل کے لئے تہران اور انقرہ کے درمیان تعاون بڑھانا چاہئے-