Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

سینکڑوں حجاج کرام کی شہادت کے حادثے کا کیس بند

سینکڑوں حجاج کرام کی شہادت کے حادثے کا کیس بند


سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ستمبر دو ہزار پندرہ میں خانہ کعبہ میں پیش آنے والے کرین حادثے میں ملوث تمام تیرہ افراد کے خلاف کیس بند کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کیس میں ایک ارب پتی سعودی شہری، دو پاکستانی، ایک فلپائنی، ایک کینیڈین اور باقی دوسرے عرب ملکوں کے شہریوں کے نام شامل تھے۔ ان افراد پر حفاظتی قوانین پر عمل دآمد میں کوتاہی برتنے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع اور املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ 

قابل ذکر ہے کہ خانہ کعبہ میں کرین گرنے کے سانحے میں ایک سو نو افراد شہید اور چارسو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں سن دو ہزار پندرہ کے حج کے دوران سعودی حکام کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی حاجیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ سعودی حکام نے مذکورہ دونوں واقعات کے بارے میں دنیا کے کسی بھی ملک سے نہ تو عذر خواہی کی ہے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا تاوان ادا کیا ہے۔